پی سی بی کی میٹنگ؛ میچز میں بائیو سیکیورٹی کا معاملہ سر فہرست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی کی میٹنگ؛ میچز میں بائیو سیکیورٹی کا معاملہ سر فہرست

لاہور: پی سی بی حکام کی میٹنگ میں بائیو سیکیورٹی کا معاملہ سر فہرست رہا جب کہ مختلف شعبوں کے سربراہان نے زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو کورونا پروٹوکولز سیکھنے کا بہترین موقع قرار دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان براڈکاسٹنگ معاہدے اور پیٹرن وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھے، مختلف امور پر میٹنگ کیلیے بیشتر شعبہ جات کے سربراہان کو بھی وہیں بلا لیا گیا، رواں سال جون میں پی سی بی نے 5 سالہ پلان متعارف کراتے ہوئے اہداف مقرر کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں مختلف شعبوں کی حالیہ سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی،بعد ازاں ان عہدیداروں نے 2 روزہ اجلاس کیلیے نتھیا گلی کے پْر فضا مقام کا رخ کیا،وہاں بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

بورڈ حکام کی تمام تر توجہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مرکوز ہے،ان کا خیال ہے کہ کورونا کے خدشات میں ہونے والے پہلے ڈومیسٹک ایونٹ سے پی سی بی کو اکتوبر، نومبر میں زمبابوے سے سیریز اور اس کے بعد پی ایس ایل5  کیلیے بھی بائیوسیکیورٹی پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،یہی تجربات آگے چل کر پی ایس ایل 6 میں بھی کام آئیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں، زمبابوے سے سیریز کے میچز کی میزبانی بھی انہی 2 وینیوز پر کرنے کا پلان ہے،میٹنگ میں بائیو سیکیورٹی کیلیے پی سی بی میڈیکل کمیٹی کی زیرنگرانی کام کرنے والی ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

 

The post پی سی بی کی میٹنگ؛ میچز میں بائیو سیکیورٹی کا معاملہ سر فہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2HinxLZ