وزیراعظم کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردوان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

The post وزیراعظم کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FTdMmX