​ علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی: معروف خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث  انتقال کرگئے۔

علامہ اختر ضمیر نقوی کے قریبی رفقاء کے مطابق انہیں رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔

علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت شہدائے کربلا کی زندگی پر درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bUNX1K