پروفیسرعطا الرحمن کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پروفیسرعطا الرحمن کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

 کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان، استاد اور ماہرِ تعلیم پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کی دنیاکے مختلف ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی گراں قدر خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہنے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی جرنل ”مالیکیولز“ نے خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس جرنل کی اشاعت معروف بین الاقوامی پبلشر ایم ڈی پی آئیکے تحت ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس جرنل سے دنیا کے اہم ممالک کی سائنس سوسائٹیاں منسلک ہیں جن میں انٹر نیشنل سوسائٹی آف نیوکلیوسائیڈز، نیوکلیوٹائیڈز اینڈنیوکلیئک ایسڈ، اسپینش سوسائٹی آف میڈیسنل کیمسٹری، اور انٹر نیشنل سوسائٹی آف ہیٹروسائکلک کیمسٹری شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس شمارے میں پروفیسر عطاالرحمن کی گراں قدر خدمات کو اُجاگر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروفیسر عطاالرحمن نے کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل کی حیثیت اسلامی دنیا کے چالیس ممالک میں ہزاروں نوجوان سائنسدانوں کی معاونت کی اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے کئی اقدامات کئے۔  پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کی حیثیت سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادڈالی اور اس طرح شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی سہولت عام کی۔

انہوں نے پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ پاک سیٹ ون خلا میں بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ موبائل فون انڈسٹری میں بھی اہم تبدیلیاں ان ہی کی نگرانی میں آئی اور سال2000ء میں جہاں موبائل فون کی تعداد صرف تین لاکھ تھی ان وہ 160 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

بحیثیت بانی سربراہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان انھوں نے2002ء سے2008ء کے درمیان ملکی کی اعلیٰ تعلیمی شعبے میں نمایاں تبدیلیاں رونما کی اورپاکستان نے تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اب پروفیسرعطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شریک سربراہ ہیں۔

پروفیسر عطا الرحمن کی نامیاتی کیمیاء کے موضوع پر 1232سے زیادہ بین الاقوامی تحقیقی اشاعتیں، امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ346کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں771سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں جبکہ 45پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی82طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

The post پروفیسرعطا الرحمن کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3kHpqQR