21 ستمبر1965،بھارتی وزیراعظم کی جنگ بندی پر آمادگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

21 ستمبر1965،بھارتی وزیراعظم کی جنگ بندی پر آمادگی

 اسلام آباد:  21ستمبر 1965،بھارتی وزیراعظم لعل بہادر شاستری نے اقوام متحدہ سے جنگی بندی کیلیے سلامتی کونسل کے مطالبے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

تاہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی ادارے کو اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر چھوڑنا خطرناک ہوگا،جنگ کے محاذ پر پاکستانی افواج نے سیالکوٹ سیکٹر پر اپنی برتری قائم رکھی اور کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹرز میں بھی متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔

ایک جھڑپ کے دوران پاکستانی افواج نے دشمن کے مزید 6ٹینک تباہ کرڈالے۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی پیش قدمی کو کامیابی سے پسپا کردیا جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرگودھا کے قریب ایک بھارتی بمبار طیارے کو مار گرایا ، اس کے علاوہ پاک فضایہ نے آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور میں متعدد بھارتی فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ صدر ایوب خان نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر متعدد جوانوں کو 42 تمغے دیے۔

The post 21 ستمبر1965،بھارتی وزیراعظم کی جنگ بندی پر آمادگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3kwAwYP