قومی ٹی20 کپ، چوکوں اور چھکوں کے ساتھ نوٹوں کی بھی برسات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی ٹی20 کپ، چوکوں اور چھکوں کے ساتھ نوٹوں کی بھی برسات

 لاہور:  قومی ٹی 20کپ میں چوکوں اور چھکوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی ہوگی جب کہ گذشتہ سیزن کے برابر تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے، ملک بھر سے بہترین کرکٹرز6 ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکشن میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کے پہلے ایونٹ میں مجموعی طورپر تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے، رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے حاصل ہوں گے، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے، مین آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے ملیں گے۔

دوسرے مرحلے کے لیگ میچز اور فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ملنے والے ماہوار وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں بھی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے اتنی ہی انعامی رقم مختص کی گئی تھی، رواں سال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ سے حاصل ہونے والا پیسہ واپس کرکٹرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو ہدف بنا رکھا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں تقریباً90 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختلف انداز سے کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی، ماہانہ وظیفے اور میچ فیس کی مد میں کھلاڑیوں کی کمائی کا ایک نیا اور پْرکشش اسٹرکچر پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جانے والا ایونٹ کھلاڑیوں کی آمدن کو دگنا کردے گا۔

دوسری جانب ملتان میں پہلے مرحلے کیلیے تیاریاں جاری ہیں،بائیو سیکیور ببل میں موجود صوبائی ایسوسی ایشن کے اسکواڈز نے الگ الگ پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، ڈس انفیکٹ کی جانے والی بسوں میں ہوٹل سے اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے کرکٹرز نے سخت گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نیٹ سیشنز کیے،کوچز بھی ممکنہ کمبی نیشن کے حوالے سے پلاننگ کرتے رہے۔

The post قومی ٹی20 کپ، چوکوں اور چھکوں کے ساتھ نوٹوں کی بھی برسات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/33VVI3A