آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے

شارجہ: آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے۔

راجستھان رائلز سے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے جب کہ آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر جوفرا آرچر نے چھکے جڑے۔ اگلی گیند نو تھی جس پر آرچر نے پھر چھکا لگایا جبکہ ایک نوبال کا رن ملا، اگلی فری ہٹ پھر نوبال تھی، اس پر بھی انگلش کرکٹر نے چھکا جڑا، اس پر بھی 7 رنز بنے۔

دلچسپ بات یہ کہ اگلی بال وائیڈ تھی، اس پر بھی ایک رن ملا، اس طرح 2 لیگل بالز پر27 رنز بنے جبکہ آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔

The post آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3czeOAN