افغان فوسرز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان فوسرز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری جاں بحق

قندوز: افغان فوسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فوسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے، دوسری جانب افغان محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

The post افغان فوسرز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FLb2rJ