سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد، ایف آئی اے کے پاس 10 ہزار شکایتیں جمع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد، ایف آئی اے کے پاس 10 ہزار شکایتیں جمع

 کراچی: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس ہزاروں شکایات جمع ہو گئیں۔

ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے 10 ہزار سے زائد شکایات جمع ہوچکی ہیں، مختلف سائیٹس پر قابل اعتراض مواد پر ملکی اداروں کا اختیار نہ ہونا تفتیش میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سائیٹس کے اپنے قوانین ہیں جن پر ایف آئی اے بے بس ہے، شکایت موصول ہونے کے بعد ان کمپنیز سے ریکارڈ حاصل ہونا یقینی نہیں ہے،ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تیکنیکی معاونت حاصل نہیں ہوتی،وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر ایکٹ 2016 کو مزید سخت اور موثر کرنے کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے اس مسئلے کے حل میں تجاویز کی تیاری شروع کردی ہیں،سزائیں سخت اور ناقابل ضمانت ہونے سے قابل اعتراض مواد کی بڑی حد تک روک تھام ہوسکتی ہے۔

The post سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد، ایف آئی اے کے پاس 10 ہزار شکایتیں جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hHvC9w