آئی پی پیز کی شرح منافع میں کمی، سستی بجلی کی جانب پیشرفت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی پی پیز کی شرح منافع میں کمی، سستی بجلی کی جانب پیشرفت

کراچی:  آئی پی پیز کو شرح منافع میں کمی پر راضی کرکے حکومت نے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کی جانب بہت اہم پیش رفت کی ہے۔

بجلی کی نجی پیداواری کمپنیاں اصولی طور پر اپنی شرح منفع میں کمی کرنے پر رضامند ہوگئی ہیں نیز اگر مستقبل میں ان کی بجلی کی ضرورت نہ رہی تو یہ کیپیسیٹی پیمنٹس کی حقدار بھی نہیں ہوں گی اور اگر آئی پی پیز طے شدہ نفع سے زیادہ کماتی ہیں تو اس اضافی منافع کا بڑا حصہ حکومت کو دیں گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے آئی پی پیز کے مقامی سرمایہ کاروں کو منافع امریکی ڈالر کے مساوی قدر میں دینے کا سلسلہ بھی ختم کردیا ہے۔

 

The post آئی پی پیز کی شرح منافع میں کمی، سستی بجلی کی جانب پیشرفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Q1U6Ps