کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

 کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد رفیق اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

سی ٹی ڈی انچارج مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل، 9 ایم ایم اور بڑی مقدار میں کلاشن اور پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

The post کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iUombc