کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد بہت جلد کراچی شہر میں 30 سے 40 کثیر المنزلہ بلند عمارات کی تعمیر شروع ہوجائے گی جبکہ امید ہے کہ شہر میں ایک ہزار کے قریب مختلف تعمیراتی منصوبے بھی جلد ہی شروع ہوں گے۔
بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حسن بخشی نے ایکسپرپس کو بتایا کہ کراچی ملک بھر کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور جلد ہی اس شہر میں 30 سے 40 بلندبالا عمارت کی تعمیر شروع ہوگی جن میں سے ہر عمارت 30 سے چالیس منزلہ ہوگی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے ذرائع نہ پوچھے جانے کی رعایت کے بعد امید ہے کہ ملک بھر میں ایک ہزار کے قریب نئے ہاؤسنگ منصوبے اس سال شروع ہونے جارہے ہیں۔
اسی حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ 13 بلڈرز نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے ایک کھرب 37 ارب روپے سرمایہ کاری کی ہامی بھری ہے۔
حسن بخشی کا کہنا تھا کہ ان تمام منصوبوں کی تکمیل میں تین سے چار سال کا عرصہ لگے گا۔ نئی اسکیم کے تحت ایف بی آر نے چالیس سے پچاس بلڈرز کو رجسٹرڈ کیا ہے جس میں انہیں اس بات کی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا سرمایے کا ذریعہ بتانے کے پابند نہیں ہوں گے۔
The post کراچی میں 1ہزار کے قریب تعمیراتی منصوبے جلد شروع ہونیکا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3apTNaq