ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار790رہ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار790رہ گئی

 اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 630 نئے کیسزرپورٹ مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار588 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 11 ہزار 790 ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 579 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6219 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 381، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 958، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35545، بلوچستان میں تعداد 12424 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15453 ، آزاد جموں و کشمیر 2223، گلگت میں 2604 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ ہو چکے،  ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 141 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، اورملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار790رہ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QaSiDA