جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب میں طلبی، گرفتاری کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب میں طلبی، گرفتاری کا امکان

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آج طلب کر لیا۔

وزیراعلٰی سندھ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا ہے، نیب نے اسلام آباد انتظامیہ سے مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی درخواست کی ہے تاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچا جاسکے۔

نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے پیش ہونے کی صورت میں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے، نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو حفاظتی اقدامات کیلیے مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی پیشی کے دوران نقص امن کا خطرہ ہے، اس لیے نیب راولپنڈی کے دفاتر کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ خصوصی طیارے کے ذریعے بدھ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جس میں انھیں نیب میں پیش ہونے کی تجویز دی گئی۔

 

The post جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب میں طلبی، گرفتاری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A0BoDd