پاک بحریہ تحفظ ماحول کیلیے کوشش جاری رکھے گی، نیول چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک بحریہ تحفظ ماحول کیلیے کوشش جاری رکھے گی، نیول چیف

لاہور / اسلام آباد: ماحول کے عالمی دن کے موقع پردنیا بھر کی طرح پاک بحریہ نے بھی صاف فضا کی افادیت کو اجاگر کرنے اور ماحول کی حفاظت و بقا کی آگہی کے لیے ماحول کا عالمی دن منایا گیا۔

اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام (UNEP) کے تحت ہر سال 5جون کو دنیا بھر میں ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس سال کے ماحول کے عالمی دن کا موضوع “حیاتیاتی نظام کا تنوع ” ہے جو کرہ ارض پر بسنے والے تمام جاندار اشیا کی بقاکے لیے اہم اکائی ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ فرض کی ادائیگی کے ساتھ ماحول کے تحفظ کیلیے بھی اپنی کوشش جاری رکھے گی صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے خصوصا آبی ماحول کی بہتری اور تحفظ کیلیے پاک بحریہ کی ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات پر آگہی کے فروغ کے لیے معلوماتی وڈیو جاری کی گئی جس میں ماحول کے تحفظ میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر عملی کاوشوں کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

The post پاک بحریہ تحفظ ماحول کیلیے کوشش جاری رکھے گی، نیول چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379Loqa