دل کے اسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دل کے اسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

 کراچی: این آئی سی وی ڈی (ادارہ برائے امراض قلب ) کے ایمرجنسی وارڈ میں سی ٹی ڈی سول لائن کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

صدر تھانے کی حدود میں امراض قلب کے اسپتال ( این آئی سی وی ڈی ) کے ایمرجنسی وارڈ میں سی ٹی ڈی سول لائن کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے ایمبولینس میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

فائرنگ سے اسپتال میں خوف ہراس پھیل گیا ، وارڈ میں موجود لیڈی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیمار داروں میں چیخ و پکار اور بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم کو شہریوں اور کارڈیو کے گاررڈز نے جناح اسپتال کے سامنے والی شاہراہ سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکٹر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت ڈاکٹر شناخت فہد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او صدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کامران عرف کامی سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات ہے۔

سی ٹی ڈی ٹو سول لائن کے انچارج انسپکٹر راجہ عمر خطاب نے واٹس اپ پر وائس میسج کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کامران عرف کامی ذہنی مریض ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کامران عرف کامی راجہ عمر خطاب کا انتہائی قریبی ہے اور ملزم کا ڈیفنس کے علاقے میں منشیات کا کاروبار ہے ۔

The post دل کے اسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30QwGTK