کورونا کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف

 لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کے پاس 6 ماہ ہیں، فواد چوہدری

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

The post کورونا کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dtTOtU