منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنااللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنااللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں جا رہے ہیں لہذا وہ قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ رانا ثنااللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔

The post منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنااللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AFIDk6