شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی

 لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کے لیے ان کا عدالت عالیہ پہنچنا ضروری ہے۔ نیب ٹیموں نے شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے رات گئے تک چھاپے مارے، صبح سویرے بھی نیب ٹیمیں شہباز شریف کی تلاش میں رہیں۔ اس صورت حال میں (ن) لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو سائیکل، موٹر سائیکل یا رکشا میں ہائی کورٹ پہنچانے کے آپشنز یر غور شروع کردیا۔

شہباز شریف کی موجودگی کے شبہ میں پولیس نے رانا ثنا اللہ کی گاری کو روک لیا۔ رانا ثناءاللہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی پیشی پر جارہے تھے کہ پولیس نے ان کی گاڑی ہال روڈ پر روک لی۔ پولیس نے ہال روڈ چوک کو بیریئر لگا کر بند کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ گاڑی کی تلاشی دیں اور چلے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ جس کے بعد نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چھاپہ مارا تھا۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36VqPNN