بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور / اسلام آباد / کراچی: معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائیگا اور انھیں ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کیلئے گھر بھیج دیا جائے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، ادھر 5 ماہ سے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 5 جون کو ووہان روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300  طلباکو وطن واپس لایا جائیگا۔

 

The post بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36YPK30