وزیراعظم، آرمی چیف کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم، آرمی چیف کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم کو علاقائی اور داخلی چیلنجزکے علاوہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے کہا قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انھوں نے ملکی دفاع میں قربانیوں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر آئی ایس آئی کی تعریف کی۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم، آرمی چیف کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3duzglW