سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مسجد کے اند گھس کر نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق قابض فورسز کی جانب سے 2 دن میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے اب بھی مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن پلوامہ، کپوارہ، بارہ مولا، بندی پور، شوپیان کے علاقوں میں کیا جارہا ہے۔
The post بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2UXNsMZ
