سندھ میں مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع

کراچی:  سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون آؤٹ لک جاری کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے زائد ہوں گی،سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہو سکتی ہیں،پاکستان میں جولائی سے ستمبر کے دوران معمول کی بارشیں 140.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مون سون میں ہونے والی بارشوں کے اثرات کے باعث ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا،مون سون کی بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفید ہونگی،کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں، مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈی دل کی افزائش کو موزوں ماحول فراہم کریگا۔

The post سندھ میں مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UbW81E