کورونا کے مریض نہیں لیں گے، کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں نے بینرز لگا دیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا کے مریض نہیں لیں گے، کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں نے بینرز لگا دیے

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کورونا مریضوں کیلیے مقررہ 2بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ نے بوڑد آویزاں کر دیے ہیں کہ وہ مزید مریضوں کو داخل نہیں کر سکتے۔

گزشتہ رات انڈ س اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے با ہر بو رڈ آ وایزں کر دیا کہ کو رونا مر یضوں کے لیے قائم وارڈز مکمل طور پر بھر چکے ہیں لہذا اب کو رونا مر یضوں کے اسپتال میں داخل نہیں کیاجا ئے گا جس سے سنگینی کا انداز ہ لگا جا یا جا سکتا ہے۔

انڈس اسپتال کو سند ھ حکومت کی جانب سے کٹس بھی فراہم کی گئی تھی اور سند ھ حکومت کے ساتھ مشتر کہ طو ر پر کورونا مریضوں کو طبی سہو لیات فراہم کی جارہی تھی اب جو مریض اسپتال میں داخل ہے ان کو طبی سہو لیات فر اہم کی جا ئے گی لیکن نئے مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔

اطلا عات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے پیغام میں کہا ہے کہ کر اچی میں کو رونا انتہا ئی تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے ان مریض کوکن اسپتالوں میں بھیجا جائے کوئی لینے کو تیا ر نہیں ہے ان مریضوں کو کہاں بھیجا جائے ،صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے متعدد میر ے رابطے میں ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے ڈاکٹر نے اپیل کی ہے کہ فو ری طو ر حکومت سندھ ایک سینٹرل ہیلپ لائن بنائے تا کہ مر یضوں کو فوری طور طبی سہو لیا ت فر اہم کی جائے۔

ایم کیوایم رہنما فیصل سبز واری نے بھی شکوہ کیا تھا کہ میر ے اہل خانہ کو اسپتال میں داخل کرا نے میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا تھا ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں اسپتالو ں میں جگہ کم پر گئی ہے جس کی وجہ سے کو رونا مریض در در کی ٹھو کر یں کھا ر ہے ہیں، اسپتالو ں میں کورونا مریضوں کو نہ لینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے اور نہ ہی فوری ان کے ٹیسٹ کیے جار ہے ہیں شہر یو ں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کو رونا مر یضوں کے لیے فو ری طو ر بہتر اقدامات کئے جا ئے تا کہ اس وبا سے کم سے کم لو گ متاثر ہو ں۔

 

The post کورونا کے مریض نہیں لیں گے، کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں نے بینرز لگا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30d1gqg