شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے

لاہور: شعیب اختر آئی سی سی  کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے۔

سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتا۔اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی، اس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ایک میں وہ نیچے دیکھتے جبکہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

 

The post شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3fKMQmJ