چین میں دنیا کا سب سے بلند، تیز اور خوفناک جھولا تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین میں دنیا کا سب سے بلند، تیز اور خوفناک جھولا تیار

بیجنگ: چین نے دنیا کا سب سے بلند اور تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔

چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔ سینکڑوں فٹ اونچی پہاڑی پر 100 فٹ بلند خمیدہ ٹاور بنایا گیا ہے جس پر جھولا باندھا گیا ہے۔ اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں۔ آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے جھولا 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گردش کرتا ہے اور اسی بنا پر یہ بچوں کے لیے نامناسب ہے اور صرف ایسے لوگوں کے لیے ہوگا جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ جھولے کے نیچے زمین 2300 فٹ کے بعد ہی ملتی ہے۔

جھولا اپنا نصف دائرہ مکمل کرتے ہوئے 91 میٹر تک جاتا ہے اور واپس آتا ہے۔ اس طرح یہ امریکہ اور نیوزی لینڈ کے بہت بڑے جھولوں کے مقابلے میں بھی بڑا اور اونچا ہے۔ فی الحال اسے بہت سے ٹیسٹ سے گزارا جارہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ 10 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اور آسمانی بجلی سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔ پورے اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے خاص ٹیکنالوجی اور نئی طرز کی ویلڈنگ کی گئی ہے۔

ایک وقت  میں تین افراد جھولے استعمال کرسکتے ہیں اور یہ مجموعی طور پر 90 درجے کے زاویے پر جاسکتا ہے۔

The post چین میں دنیا کا سب سے بلند، تیز اور خوفناک جھولا تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/3dvEe1T