شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا

کراچی: آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل کو اپنے ملک میں کھیلی جانے والی بگ بیش سے کہیں زیادہ بہتر قرار دے دیا۔

شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس کے برعکس بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی ترجیحات میں دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

 

The post شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3fQTojH