عالمِ اسلام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عالمِ اسلام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

کراچی: کئی سال بعد نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں آج ایک ہی روز عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، کویت و دیگر عرب ممالک، شام، لبنان، ایران، انڈونیشیا، جاپان، فلپائن اور ترکی کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

ہندوستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں کل یعنی 25 مئی کے روز عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ صومالیہ، سینگال، مالی، گیمبیا، ماریطانیہ اور کینیڈا میں گزشتہ روز 23 مئی کو عیدالفطر منائی گئی۔

واضح رہے کہ رویتِ ہلال کے حوالے سے معروف و معتبر ویب سائٹ ’’مون سائٹنگ‘‘ کے مطابق، اس سال 23 مئی کی شام شمالی امریکا سے لے کر وسطی امریکا تک عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے جبکہ دیگر ممالک میں رویتِ ہلال کا امکان قدرے کم ظاہر کیا گیا تھا جو مطلع صاف ہونے سے مشروط تھا۔

The post عالمِ اسلام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2TORN4H