سندھ یونیورسٹی جامشورو قرض لیکر ملازمین کو لیووانکیشمنٹ دیگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ یونیورسٹی جامشورو قرض لیکر ملازمین کو لیووانکیشمنٹ دیگی

کراچی: سندھ یونیورسٹی جامشورو کی انتظامیہ نے COVID 19 کے سبب بدترین بجٹ خسارے کے باوجود ملازمین سے طویل مذاکرات کے بعد انھیں “لیوو انکیشمنٹ” دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اس معاملے کی اصولی منظوری بدھ کو دے دی گئی ہے۔

“ایکسپریس” کو معلوم ہوا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو لیوو انکیشمنٹ دینے کی منظوری ایسے وقت میں دی ہے جب یونیورسٹی کو صرف طلبا کی فیسوں کی مد میں 550 ملین روپے کی کمی یا خسارے کا سامنا ہے ۔

ونیورسٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ رواں ماہ کی تنخواہ بھی بینک سے قرضہ لے کر دی جارہی ہے ایسی صورت میں جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو 12 کروڑ روپے لیووانکیشمنٹ کی مد میں دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور یہ رقم بھی بینک سے قرض لے کر دی جائے گی۔

بدھ کو انتظامیہ اور ملازمین کے مابین جاری مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ جامعہ سندھ کی انتظامیہ لیووانکیشمنٹ تین اقساط میں دے گی پہلی اور دوسری اقساط میں ملازمین کو 5/5 کروڑ روپے جبکہ تیسری قسط میں 2 کروڑ روپے دیے جائیں گے غیر تدریسی عملے  کو لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی ابتدائی دو اقساط میں ہوجائے گی جبکہ تدریسی عملے کو تیسری قسط تک ادائیگی جاری رہے گی۔

“ایکسپریس” نے اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح برفت سے رابطے کی بار بار کوشش کی تاہم وہ مسلسل رابطے سے گریز کرتے رہے سندھ یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح سے جب “ایکسپریس” نے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو انھوں نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو لیووانکیشمنٹ دینے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے بینک سے قرض لے کر تنخواہیں دینے کا معاملہ درست خبر ہے لیکن اس میں وائس چانسلر کا قصور نہیں ہے کیونکہ طلبہ کی جانب سے فیسیں ہی موصول نہیں ہورہی ہیں۔

“ایکسپریس” نے جب ڈاکٹر عرفانہ ملاح سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو ریلوے سمیت دیگر ادارے بھی عید ایڈوانس یا الاؤنس اور انکیشمنٹ دے رہے ہیں تاہم جامعات میں انکیشمنٹ کے معاملے کو سیاسی بنادیا جاتا ہے نیب کا ادارہ اپنی ایڈوانس دے دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں 20 گریڈ میں 2 لاکھ روپے جبکہ ہمارے مساوی گریڈ میں میں نیب کا افسر 7 لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے اگر حکومت اساتذہ برادری کی تنخواہیں مناسب حد تک کردے تو ہمیں انکیشمنٹ کی ضروت نہ ہو جو انکیشمنٹ ہم لے رہے ہیں وہ اضافی نہیں بلکہ اگر ابھی نہ لیں تو یہ رقم ہمیں ریٹائرمنٹ پر جاری ہوتی ہے۔

 

The post سندھ یونیورسٹی جامشورو قرض لیکر ملازمین کو لیووانکیشمنٹ دیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z7xp7J