ویت نام کی جناتی ڈبل روٹیاں سوشل میڈیا پر مقبول - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ویت نام کی جناتی ڈبل روٹیاں سوشل میڈیا پر مقبول

ویت نام: پاکستان اور افغانستان کے تندور پر نصف سے ایک میٹر کی روٹیاں اور چپاتیاں مل جائیں گی لیکن ویت نام میں ایک میٹر تک کی ڈبل روٹیاں عام دستیاب ہیں۔

سب سے پہلے ان ڈبل روٹیوں کو برائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ نے پوسٹ کیا اور اس کے بعد ویت نامی سلائس کے بڑے بڑے ٹکڑے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دکھائی دینے لگے۔ کئی ماہرین نے ویت نام کی جہازی و جناتی ڈبل روٹیوں کو دنیا کے عجیب و غریب کھانوں کی فہرست میں بھی شمار کیا ہے۔

لیکن ان میں آن جیانگ صوبے کے نان بائی بڑٰی بڑی ڈبل روٹیاں بنانے کے ماہرہیں۔ ایک بریڈ کی لمبائی ایک میٹر تک ہوسکتی ہے اور اس کا وزن تین سے چار کلوگرام تک پہنچ جاتا ہے۔ انہیں بڑے بڑے پلاسٹک بیگ میں رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے اور ایک روٹی کی قیمت ایک سے دو ڈالر یعنی 150 سے 300 روپے تک ہوسکتی ہے۔ ان روٹیوں کو ذائقہ بڑھانےکےلیے ان پر مکھن کی ایک تہہ پھیلائی جاتی ہے، تل چھڑکے جاتے ہیں یا پھر مزید ذائقے ملائے جاتے ہیں۔

لیکن جب ان بڑی ڈبل روٹیاں بنانے کے رحجان کی تاریخ کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ رواج حال ہی میں شروع ہوا ہے۔ بلکہ ایک دکاندار نے پہلے پہلے بڑی بڑی ڈبل روٹیاں بنانا شروع کیں اور اس کے بعد یہ روش چل نکلی اور اب ہر دکان پر ایسی ہی بریڈ تیار ہورہی ہیں۔ لوگ ایک ڈبل روٹی کو کئی دن تک استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ویت نام آنے والے سیاح انہیں بطور نشانی خریدتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر پر بنواتےہیں۔

The post ویت نام کی جناتی ڈبل روٹیاں سوشل میڈیا پر مقبول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2WI0PSx