دبئی میں معاشی سرگرمیاں بحال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دبئی میں معاشی سرگرمیاں بحال

دبئی: ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی صدارت میں دبئی کی اعلی کمیٹی برائے انتظام کارئ بحران و حوادث کے اجلاس کے بعد وہاں کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل یعنی 27 مئی سے دبئی میں بیشتر کاروبار کھول دیئے جائیں گے لیکن ’’سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر‘‘ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ویب سائٹ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق، ان حفاظتی تدابیر کے تحت کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ عوامی مقامات پر لوگوں کو بھی ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔

دبئی کی حکومت کی جانب سے ہول سیل، ریٹیل اور پرچون کی دکانوں، تعلیمی اور تدریسی اداروں، بچوں کے تربیتی مراکز، کھیلوں کی اکیڈمیوں، انڈور جم، فٹنس کلبس، سنیما اور مختلف تجارتی و تفریحی مقامات و سرگرمیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال بتدریج قابو میں آرہی ہے۔ اب تک وہاں کورونا وائرس سے 30,307 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے بھی زیادہ یعنی 15,657 افراد مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یو اے ای میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اب تک کی تعداد 248 ہے جو آبادی کے تناسب سے 25 افراد فی دس لاکھ، یا 0.0025 فیصد بنتی ہے۔

The post دبئی میں معاشی سرگرمیاں بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2X4DCKO