آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان،موسم گرم مرطوب رہے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان،موسم گرم مرطوب رہے گا

کراچی: شہر میں آج تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ہواؤں کی رفتار50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

شہر میں معمول سے سمندر کی جنوب مغربی سمت کی تیز ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں،تاہم آج گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 50 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اس وقت زمین پر ایک لو پریشر جبکہ سمندر پر ہائی پریشر موجود ہے دونوں کے درمیان فرق کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار بڑھ رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ تندوتیز ہواوں کے سبب سمندر کی لہریں بھی معمول سے بلند ہوسکتی ہے،جس کی بلندی ساڑھے چھ فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چھوٹی لانچوں کے ماہی گیر تیز ہواؤں کے دوران سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران احتیاط برتیں،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری رہا اور کم سے کم پارہ 28 ڈگری رہا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 اور شام کو 60 فیصد رہی ،آج(بدھ)کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

The post آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان،موسم گرم مرطوب رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ekDyMD