ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کی تیاریاں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کی تیاریاں

 کراچی: ملک بھر میں حکومتی ضابطہ کار کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات کی تیاریاں جاری ہیں۔

ملک بھر کی مساجد میں وفاقی حکومت کے ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات کی تیاریاں جاری ہیں۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کی جانب سے بھی جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں شرکت کے لیے جوش و خروش پایا جاتا ہے جب کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی اور دوپہر 12 سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تھا تاہم جمعتہ الوداع کو لاک ڈاؤن میں سختی نہیں کی جارہی۔

دوسری جانب علمائے کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اللہ پر توکل کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، اس لئے نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

The post ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gab4qx