کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنے کی سمری پھرمسترد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنے کی سمری پھرمسترد

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں اسمارٹ موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ کپاس کی 4ہزار روپے فی 40کلو گرام کی نظر ثانی شدہ امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری ایک بار پھر مسترد کردی ہے اور ای سی سی نے براہ راست کاشتکاروںکو فائدہ پہنچانے کیلیے متبادل مراعاتی پیکج لانے کی تجویز دیدی ہے جبکہ آر ایل این جی کی قیمتوں اور ان پر پٹرولیم لیوی کے حوالے سے سمری بھی موخر کردی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہو ای سی سی کے اجلاس میں ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ و رعایات دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

The post کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنے کی سمری پھرمسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g6SY93