ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

 کراچی: کورونا وبا اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے باعث ملک بھر میں آج عید الفطر سادگی سے منائی جارہی ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ نماز عید کے دوران بیشتر مقامات پر کورونا وبا کے ایس او پیز کو نظر انداز کردیا گیا۔

ایک ہی دن عید

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 30 جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں 29 روزے ہوئے۔ کئی برسوں کے بعد آج ملک بھر میں ایک ہی روز عید الفطر منائی جارہی ہے۔

روایت سے ہٹ کر عید

عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کے لئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وباء (COVID 19) کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔

 

The post ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gaY3wW