بھارت کا پاکستان میں پھنسے شہری واپس بلانے سے گریز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت کا پاکستان میں پھنسے شہری واپس بلانے سے گریز

لاہور: پاکستان میں کورونالاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود بھارتی  حکومت کی طرف سے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلیے کوئی اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں۔

پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپسی کے لیے پاکستانی حکومت کلیئرنس دی جائے ،کئی بھارتی شہری ایسے ہیں جن کے پاس اب ادویات خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔

لاہورکے علاقہ سبزہ زارمیں مقیم بھارتی شہری سنتوک سنگھ نے ایکسپریس کوبتایا کہ وہ سنگروڑ لدھیانہ  اپنے رشتہ دارو ں کی شادی میں شرکت کیلیے 10 مارچ کو خیرپور آیا تھا ،اس کے پاس 30 دن کا ویزاتھا ۔وطن واپسی کیلیے وہ 18 مارچ کوخیرپورسے لاہورپہنچا۔معلوم ہوا کہ واہگہ سرحدکوسیل کردیاگیا ہے۔ جب اسلام آبادمیں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کیا توانہوں نے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔

 

The post بھارت کا پاکستان میں پھنسے شہری واپس بلانے سے گریز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TG1gez