اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔
حافظ حفیظ الرحمان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق سے مالی معاونت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مایوس کیا۔
وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی، کورونا کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں۔
حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کیلئے صوبائی حکومت نے 80 کروڑ روپے مختص کیے، یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں و انٹرٹینمنٹ فنڈز سے کٹوتی کے زریعے حاصل کی، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہماری حکومت کی حکمت عملی سب سے بہتر اور کامیاب رہی۔
The post وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی نہیں دی، وزیر اعلی گلگت بلتستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X2jbOm