آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند کینگرو اور 20 فٹ لمبی چھپکلی کی ہڈیاں دریافت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند کینگرو اور 20 فٹ لمبی چھپکلی کی ہڈیاں دریافت

کوئنز لینڈ: ماہرین نے دنیا  کے سب سے بڑے کینگروکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فٹ بلند اور 600 پونڈ ( 274 کلوگرام) وزنی یہ جانور اب سے 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا میں موجود تھا ۔ اس بات کا اعلان کوئنزلینڈ میوزیم کے ماہرِ معدومیات اسکاٹ ہوکنل نے کیا ہے ۔

ان کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا کینگرو تھا جس کی بلندی ڈھائی میٹر یا 8 فٹ کے لگ بھگ تھی۔ اسی کے ساتھ دنیا کی بڑی چھپکلیاں بھی رینگتی تھیں اور ان میں سےبعض چھپکلیوں کی لمبائی 20 فٹ تک تھی جو آج کے کموڈو ڈریگن کے برابر تھیں۔

اس دریافت پر پروفیسر اسکاٹ نے بتایا کہ عین اسی دوران دنیا بھر میں لمبے دانتوں والے ٹائیگر، ریچھ اور لکڑ بھگے عام تھے لیکن آسٹریلیا کے جاندار قدرے مختلف تھے ان می بڑے سانپ، ساٹ میٹر لمبے مگرمچھ اور  غیرمعمولی طویل چھپکلیاں عام تھیں۔

یہ چھپکلیاں میگلینیا کہلاتی ہیں اور ان کے جبڑے دانت اور ہاتھ کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں۔ اس دریافت کی تفصیل نیچر میں شائع ہوئی ہے۔  شمالی آسٹریلیا کے میک کے نامی علاقے سے یہ آثار ملے ہیں۔ یہاں پہلے بھی 16 نئے جانداروں کے آثار دریافت ہوچکے ہیں۔

اسی مقام سے دیوقامت کینگرو کے جبڑے اور ٹانگوں کی ہڈیاں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انہیں انسانوں نے شکار نہیں کیا بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ دھیرے دھیرے معدوم ہوگئے اور آج ان کی ہڈیاں ہی پائی جاتی ہیں۔ 40 ہزار سال قبل یہ علاقہ سرسبزوشاداب تھا جہاں دیگر جاندار بھی پائے جاتے تھے۔ اس وقت شاید اس مقام پر انسان بھی موجود نہ تھے بلکہ وہ آسٹریلیا کے دیگر حصوں تک ہی محدود تھے۔

The post آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند کینگرو اور 20 فٹ لمبی چھپکلی کی ہڈیاں دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3bLU32F