راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

 راجن پور: روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد سمیت 3 افراد کو چوکی سونمیانی سے اغوا کیا تاہم معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچہ کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روجھان میں کچے کے علاقے میں 3 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AQvFjt