افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان

کابل: افغانستان نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افغان صدر کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگ بندی کے ردعمل میں ان کے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر: طالبان نے افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے عیدالفطر پر افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی۔

The post افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3gkcpv1