پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

 اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔ عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومتِ پاکستان، پاکستان سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

The post پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/364OPO9