ای سی سی اجلاس؛ سکوک بانڈ سے حاصل 200 ارب روپے کی تقسیم کا میکنزم منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ای سی سی اجلاس؛ سکوک بانڈ سے حاصل 200 ارب روپے کی تقسیم کا میکنزم منظور

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے توانائی شعبے میں اسلامی سکوک بانڈ کے 200 ارب روپے تقسیم کرنے کے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بجلی صارفین کیلیے 66 کروڑ 21لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق موسم گرما کے اگلے 3 ماہ کے دوران خریدی گئی بجلی کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی اور اس میں جی ایس ٹی شامل ہوگا،اس کا مقصد جون، جولائی اور اگست کے دوران بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار یقینی بنانا ہے،اگلے تین ماہ قرضوں کی ادائیگی اور ٹیکسوں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں رقم تقسیم کی جائے گی، یہ رقم واپڈا، جوہری توانائی پلانٹس اور ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کے جزوی واجبات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔

این ٹی ڈی سی کو ٹرانسمیشن چارجز بھی علیحدہ سے ادا کئے جائیں گئے،اگلے تین ماہ کے دوران بجلی کی ممکنہ پیداوار میں30فیصد سے زیادہ حصہ واپڈا اورجوہری توانائی پلانٹس کا ہوگا، 200ارب روپے کے فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار انہی مقاصد کیلیے ہوگا۔

ای سی سی نے وزارت توانائی کو اگلے دو ہفتے میں رقوم کی تقسیم کے عمومی اصول اور فارمولہ وضع کرنے کی بھی ہدایت کر دی جس کی بنیاد پر مستقبل میں ادائیگیاں کی جائیں گی اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ اداروں میں رقوم کی تقسیم اور حکومت پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کا اصول مد نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

The post ای سی سی اجلاس؛ سکوک بانڈ سے حاصل 200 ارب روپے کی تقسیم کا میکنزم منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2ZTHIqY