پنجاب میں ہوٹلز سمیت 40 سیکٹرز 3ماہ کیلیے ٹیکس سے مستثنیٰ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں ہوٹلز سمیت 40 سیکٹرز 3ماہ کیلیے ٹیکس سے مستثنیٰ

لاہور: پنجاب حکومت نے کورنا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری طبقہ کواربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے 40سے زائد سیکٹرزکو ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پی آراے نے لاک ڈاون کے دورانیہ میں ہوٹلز،موٹلز،شادی ہالز،کیٹرنگ سمیت مختلف سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو3ماہ کیلیے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹرڈ مختلف سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو یکم اپریل سے تیس جون تک سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادائیگی سے مسثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ ہوٹلز,تعمیراتی سروسز,ڈاکٹرز,نجی ہسپتالوں پر 16فیصد کے حساب سے عائد ٹیکس تین ماہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔

 

The post پنجاب میں ہوٹلز سمیت 40 سیکٹرز 3ماہ کیلیے ٹیکس سے مستثنیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2R6GDqe