اگر آپ کو اعلیٰ برانڈ کی اسپورٹس کاروں اور موٹرسائیکلوں کا شوق ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی تب بھی آپ اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔
ویت نام میں گاڑیوں اور ہیوی بائیک کے ایک شوقین نے مہنگی ترین کاروں اور موٹرسائیکلوں کے ایسے ماڈل تیار کئے ہیں جو سخت کارڈ بورڈ اور دھاتی پلیٹوں سے بنے ہیں۔ ان کی تیار کردہ سواریاں ہو بہو اپنے مشہور برانڈ سے ملتی ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ان میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
کائی زیانگ ژونگ کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ اپنے فن پاروں کی تفصیلات پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ لوگ اسے فنکارسمجھتے ہیں اور اب تک ان کے یوٹیوب چینل کے سبکسرائبرز کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ تاہم اب بھی ان کی سواریوں میں غالب حصہ کارڈ بورڈ اور گتوں پر ہی مشتمل ہے جسے دیکھ کر ناظرین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
کائی زیانگ کے مشہور کاموں میں اصل جسامت کا اسرائیلی ٹینک بھی شامل ہیں۔ اگرچہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بہت خام اور عجیب لگتی ہیں لیکن کوئی بھی دیکھ کر ان کا ماڈل ضرور بتاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی ویڈیو میں فیراری اور لیمبورگنی نامی گاڑیوں کو ویت نام کی ناہموار سڑکوں پر دوڑتے دیکھ سکتا ہے۔
ان کی بعض ویڈیوز کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے اور لوگوں نے کائی کی مہارت کی داد دی ہے۔
The post ویت نامی فنکار نے گتے سے مشہور برانڈ کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل بنالیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2xFuAK1