لائیو اسٹریمنگ میں اضافے کے تحت فیس بک نے نئے ٹولز پیش کردیئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لائیو اسٹریمنگ میں اضافے کے تحت فیس بک نے نئے ٹولز پیش کردیئے

سان فرانسسکو: کورونا وائرس کے پس منظر میں دنیا بھر کی بڑی آبادی گھروں میں رہتے ہوئے آن لائن ایک دوسرے سے جڑی ہے اور اس پس منظر میں براہِ ویڈیو اسٹریمنگ میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔ اسی بنا پر فیس بک نے بعض نئے فیچر اور ٹولز پیش کئے ہیں۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میسنجر اور واٹس ایپ کی سرگرمی 50 فیصد بڑھی ہے اور میسنجر میں ہی لائیو ویڈیو کا رحجان 70 فیصد تک بڑھا ہے۔ فیس بک ایپ سے وابستہ ماہر فِجی سائمو کے مطابق صرف امریکہ میں ہی فیس بک لائیو دیکھنے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اب فیس بک کے باقاعدہ صارفین کے لیے خودکار کلوز کیپش کا آپشن شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایک اور آپشن کے ذریعے لائیو نشریات کی ویڈیو کو صرف ان علاقوں میں سنا بھی جاسکتا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہوتی ہے۔ اس طرح ویڈیو دیکھنے والا اگر چاہتے تو اس آپشن کو بند کرکے صرف لائیو ویڈیو کی آواز بھی سن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اب فیس بک ویڈیوز کو وہ لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے اب تک اس پر اکاؤنٹ نہیں بنایا ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے تناظر میں فیس بک نے عطیات جمع کرنے کی مہم بھی آسان بنادی ہے۔ اس کے لیے مفت یعنی ٹول فری نمبر دیئے گئے ہیں جن میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران فون کرکے عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔

The post لائیو اسٹریمنگ میں اضافے کے تحت فیس بک نے نئے ٹولز پیش کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3aA7Ut2