عدالتی احکام نظر انداز، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عدالتی احکام نظر انداز، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا

کراچی: عدالتی احکام کے باوجود شہرسے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا جب کہ شہر بھر میں نمائشی کارروائیوں کے باعث تجاوزات کامستقل بنیادوں پر خاتمہ نہ ہوسکا۔

کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالت عظمیٰ کی جانب سے واضع احکام جا ری کیے گئے جس کی بنیاد پر شہر میں تمام لینڈ کنٹرول ایجنسیوں نے عدالت کا نام لے کر شہر بھر میں نمائشی کارروائیاںشروع کردی ہے لیکن وہ مقامات جہاں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

ایسے مقامات سے تجاوزات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اداروں کی جانب سے صرف روزانہ کی بنیاد پرنمائشی کارروائی کی جارہی ہیںجس کے باعث اب بھی جگہ جگہ پرتجاوزات قائم ہے اورشہریوںکو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

طارق روڈکی مرکز ی سڑک کے ساتھ اندرونی گلیوں میں تجاوزات کی بھر مار ہے لیکن یہ صرف نما ئشی طو رہر ختم ہو تی دو تین بعد پھر مبینہ طور پربلدیاتی نمائندوںاورپولیس کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم ہوجاتی ہے، یونیورسٹی روڈ پرحسن اسکوائر سے نیپاچورنگی، نیپا چورنگی سے موسمیات تک تجا وزات کی بھرمارہے۔

راشد مہناس روڈ پر تجا رتی مر اکزکی وجہ سے بے ہنگم پا رکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طر ح متاثر ہے، لیاقت تین ہٹی ،10نمبر ، کر یم آبا د، عائشہ منزل ، لنٹی کو تل چورنگی پر بھی تجا وزات کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طر ح متاثر ہوتی ہے شہرکا سب سے بڑا تجارتی مر کز اور شہر کا دل صدر مکمل طور پر تجا وزات میں گھیراہواہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاںتجاوزات قائم کر نے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ، بلدیہ جنوبی ،پولیس اورٹریفک پو لیس مبینہ طو ر پر ملوث ہے جس کی وجہ سے بڑی بڑی کارروائی کے باجوو صدر میں تجا وزات کاخاتمہ نہیں ہوسکا ، زیب النسا اسٹریٹ ، زینب مارکیٹ ،ریگل چوک ،ایمپر یس مارکیٹ ،اکبرروڈ،سمیت تمام ہی علاقوں تجا وزات قائم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بر ی طر ح متاثر ہو تی ہے ،قائد آباد ، ملیر میں بھی تجا وزات کی بھر مار ہے ، جو ہر موڑ س جوہر چورنگی تک تجا وزات اتنی قائم ہے کہ یہا ں پیدل چلنا بھی دشوار ہے، یہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتا ہے۔

صہبا اختر روڈ جو بلد یہ شرقی کی حدود میں آتا ہے یہا ں بھی تجا وزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے بنارس چوک پر فر وٹ کے ٹھیلے لگے ہو ئے جس کی وجہ سے مر کزی سڑک پر بد تر ین ٹریفک جام رہتا ہے یہ بلد یہ عظمی کر اچی کی حدود میں ہے۔

گلشن چورنگی سے ابو لحسن اصفہا نی روڈ تک دکان داروں مر کز ی سڑک کے دو دو ٹریک پر قبضہ کیا ہو ا ہے جس کی وجہ سے مصروف اوقات میں بد تر ین ٹریفک جام رہتا ہے یہ حدود کے ایم سی کی ہے نیو ایم جنا ح روڈ اسلامیہ کالج سے جیل چورنگی تک کار شور مالکان ہے تجاوزات قائم کی ہو ئی ہے ان کے خلاف آپریشن ضرور ہو ئے لیکن تمام نمائشی، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک فروٹ والوں اور دیگر عناصر نے تجا وزات قائم کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ دو کلو میٹر کا راستہ شہر ی مصروف اوقات میں گھنٹوں میں طے کرتے ہے شہر میں مجمو عی طور پر تجا وزات کی بھر مار ہے۔

The post عدالتی احکام نظر انداز، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IcuIlX