کراچی: جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے پی سی بی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف خطرات کی علامت بن گیا۔
بدھ کے روز رات گئے تک کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں اقدامات کے لیے خاطر خواہ انتظامات کا اہتمام نہیں کیا جاسکا، صوبائی وزیر بلدیات کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
منگل کو منعقدہ اجلاس میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا گیا تھا کہ جمعرات سے شروع ہونے والے مقابلوں کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گی تاہم صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے،32 ہزار سے زائد نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم کے14 داخلی راستوں پر تھر مل اسکریننگ کا اہتمام نہیں کیا جاسکا، بڑی تعداد میں آنیوالے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا جاسکا۔
اعلان کے مطابق اسٹیڈیم کے ایک بھی انکلوژرز میں تماشائی کے ہاتھ دھونے کے لیے سینیٹائزر مشین کی تنصیب عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
The post پی ایس ایل: پی سی بی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3cTZEFE