اسلام آباد: ایک شہری نے کہا ہے کہ خان صاحب بہت اچھے آدمی ہیں لیکن ان کی ٹیم بالکل نااہل ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک باریش شہری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن اس میں عوام کیلیے کچھ نہیں کیاگیا، جس ریلیف کیلیے اصل حکومت آئی تھی وہ نہیں ملا۔ ایک دکاندار نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہیں، آپ لوگوں سے پوچھیں گے کہ عثمان بزدار کون ہیں تو کافی لوگ کہیں گے کہ میں نہیں جانتا،عمران خان کواپنی پالیسی بہترکرنا چاہئے، پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ وہ یوتھ کو آگے لائیں گے لیکن آپ دیکھ لیں کہ یوتھ کو آگے نہیں لایا گیا، لوگوں کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔
ایک دکاندار نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں، عمران خان ذاتی طورپراچھے آدمی ہیں لیکن شاید ان کی ٹیم زیروہے، عثمان بزدار کی کارکردگی زیروہے، عثمان بزدار کبھی کہیں نظر نہیں آیا، عمران خان کو چاہیے کہ مہنگائی کوکنٹرول کریں، شہباز شریف ایک گریٹ آدمی تھے یہ دس بار بھی آجائیں تو میاں برادران نہیں بن سکتے، انھیں حکومت کرنی نہیں آتی یہ استعفیٰ دیں، ہم توکہتے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن بے شک کل ہی ہوجائیں، جنھوں نے انھیں ووٹ دیے تھے وہ بھی مایوس ہو چکے ہیں۔
ایک موٹرسائیکل سوار شہری نے کہا کہ 70 سال کے مسائل صرف ڈیڑھ سال میں ٹھک نہیں ہوسکتے اس لیے اس حکومت کومزیدوقت دینا چاہیے۔ ایک نوجوان نے کہاکہ (ن)لیگ نے دس سال حکومت کی ہے اس لیے بزدارکی ڈیڑھ سال کی کارکردگی کا ان سے موازنہ بنتا نہیں ہے،خان صاحب خود اچھے آدمی ہیں لیکن انک ی ٹیم اچھی نہیں ہے۔
ایک شہری نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے کچھ نہیں کیا کل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ خان صاحب بہت اچھے آدمی ہیں لیکن ان کی ٹیم بالکل نااہل ہے عثمان بزدارزیروبٹا زیروہے۔
ایک باریش نوجوان نے کہاکہ اب توجھاڑو دینے والے بھی رشوت لینے لگے ہیں پہلے ہم اپنی شکایات ایم این اے او ایم پی اے کے پاس لے جاتے تھے لیکن اب وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
The post ’’عمران خان دیانت دار مگر ان کی ٹیم نااہل ہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PyzPRt