کراچی: عوامی کالونی پولیس نے اپنے ہی بیٹر کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
عوامی کالونی پولیس نے پھل فروش کامران کو ٹھیلے والوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران کی سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص ٹھیلے والوں سے بھتہ لے رہا ہے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے بھائی اور تھانے پر موجود دیگر لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کامران ایک پھل فروش ہے جو پولیس کی دھمکی کے باعث دیگر ٹھیلے والوں سے ڈھائی ہزار روپے سے زائد روزانہ بیٹ اکھٹی کرکے عوامی کالونی تھانے کی 3 پولیس موبائلوں کے افسران کو برابر تقسیم کر کے دیتا تھا، پولیس کو اگر وہ رقم نہ دی جائے تو پولیس ڈنڈے مارتی تھی اور ٹھیلا کھڑا نہیں کرنے دیتی تھی ۔
انہوں نے بتیا کہ بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کامران پولیس کا حکم مانتا تھا کسی نے کامران کو پیسے اکھٹا کرتا دیکھ کر اس کی موبائل سے فلم بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی کہ وہ یہ رقم کس کے لیے اکھٹی کرتا ہے پولیس نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی سر سے بلا ٹال کر غریب پھل فروش کو پھنسا دیا۔
The post پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں اپنا ہی بیٹر دھر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PERozA