کورونا وائرس؛ تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا وائرس؛ تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں

کراچی:  کراچی میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ پر کورونا کو وائرس کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے پربھی غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 عائد کردی،ماسک مارکیٹ سے غائب ہوگئے۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، حکام کورونا وائرس کے حوالے سے اصل صورتحال بتانے سے گریز کررہے ہیں، کورونا وائرس پر6 فوکل پرسن اپنی علیحدہ علیحدہ خبریں دے رہے ہیں لیکن محکمہ صحت کے سیکریٹری نے ابھی تک کیے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کی رپورٹ نہیں بتائی، محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو اگاہی فراہم کرنے والا پبلک ہیلتھ ونگ کو بھی فعال نہیں کیا جاسکا۔

پبلک ہیلتھ ونگ محکمہ میں 4 سال سے غیر اعلانیہ طور پر بند پڑا ہے، عوام اور فزیشن کو حکام کی جانب سے بچاو کے حوالے سے گائیڈ لاین بھی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے عوام میں خوف کی لہر اور والدین کو بچوں کی فکر کھا رہی ہے،عوام کو اصل صورتحال سے بے خبر رکھے جانے کی پالیسی سامنے آئی ہے جبکہ حکومت کا دعوی ہے سب ٹھیک ہے۔

The post کورونا وائرس؛ تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TtsHam